اپنے iPhone پر Wi-Fi چالو کرنا

سیٹنگ > Wi-Fi پر جائیں، پھر Wi-Fi چالو کریں۔

نیٹ ورک میں شامل ہونے کے لیے ذیل میں سے ایک پر ٹیپ کریں:

  • نیٹ ورک: اگر مطلوب ہے تو پاس ورڈ درج کریں۔

  • دیگر: پوشیدہ نیٹ ورک میں شامل ہوں۔ پوشیدہ نیٹ ورک کا نام، سیکورٹی کی قسم اور پاس ورڈ درج کریں۔

اگر اسکرین کے اوپری حصے میں ‏Wi-Fi آئیکن ظاہر ہوتا ہے تو ‏iPhone ‏Wi-Fiنیٹ ورک سے کنکٹڈ ہے۔ (اس کی تصدیق کرنے کے لیے، ویب صفحہ دیکھنے کے لیے Safari کھولیں۔) جب آپ اسی لوکیشن پر واپس آتے ہیں تو iPhone دوبارہ کنکٹ ہو جاتا ہے۔